Ehsaasat-The Feelings (@ehsaasatofficial)

#EhsaasatOfficial
#urdupoetry
#urdu
کوئی خواہش نئی ، خیال نیا
پھر کوئی راستہ نکال نیا
کاٹ دیتا ہوں شام ہوتے ہی
روز بُنتا ہوں ایک جال نیا
روز کرتا ہے لا جواب مجھے
روز کرتا ہے وہ سوال نیا
زندگی اس طرح گزاری ہے
ہر قدم ، ہر گھڑی وبال نیا
مدتیں ہو گئیں تجھے دیکھے
کوئی لمحہ کبھی اجال نیا
غم کو مہمیز پھر سے دے ارشد
روگ سینے میں کوئی پال نیا

Mukarrar (@mukarrarpoetry)

We are all aware of Iqbal's fascinating volume of work in Urdu. He has also penned ghazals for children. This ghazal is counted amongst the many he has written for kids.
#mukarrar #mukarrarblog ##urdupoetry #urduadab #urdu #shayari #sheroftheday #ashaar #ghazal #sher #poetrylovers #poetryofig #allamaiqbal #iqbalpoetry #instagram #instagrampoetry #instagood #instadaily #classics #writingcommunity #writersofinstagram #poetrycorner #poetrycommunity #linkinbio

Ehsaasat-The Feelings (@ehsaasatofficial)

#EhsaasatOfficial
#AdeemHashmi
#urdupoetry
#urdu
کٹ ہی گئی جدائی بھی، کب یہ ہوا کہ مر گئے
تیرے بھی دن گزر گئے میرے بھی دن گزر گئے
تُو بھی کچھ اور اور ہے، میں بھی کچھ اور اور ہوں
جانے وہ تُو کدھر گیا، جانے وہ ہم کدھر گئے
راہوں میں ہی ملے تھے، ہم راہیں نصیب بن گئیں
تُو بھی نہ اپنے گھر گیا ہم بھی نہ اپنے گھر گئے
وہ بھی غبارِ خاک تھا، ہم بھی غبارِ خاک تھے
وہ بھی کہیں بکھر گیا ہم بھی کہیں بکھر گئے
کوئی کنارِ آبجو بیٹھا ہوا ہے سرنگوں
کشتی کدھر چلی گئی جانے کہاں بھنور گئے
تیرے لئے چلے تھے ہم، تیرے لئے ٹھہر گئے
تُو نے کہا تو جی اُٹھے،تُو نے کہا تو مر گئے
وقت ہی کچھ جُدائی کا اتنا طویل ہو گیا
دل میں تیرے فراق کے جتنے تھے زخم بھر گئے
اتنا قریب ہو گیا ، اتنے رقیب ہو گئے
وہ بھی عدیم ڈر گیا، ہم بھی عدیم ڈر گئے

عدیم ہاشمی
More...